خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ایف سی اور پولیس حکام کی کٹھن میں کارروائی، دھماکہ خیز مواد و اسلحہ برآمد

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) ایف سی اور پولیس حکام نے سوئی کے قریب کٹھن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نالے سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد اور تخریبی مواد و اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق پیر کو ایف سی اور پولیس حکام نے سوئی کے قریب کٹھن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نالے سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد اور تخریبی مواد برآمد کرلیا ۔پولیس حکام کے مطابق بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اسلحہ میں تین کلو نٹ بولٹ‘ دو ڈیٹونیٹرز اور ڈیٹونیٹنگ کارڈز بھی برآمد کئے گئے۔ ایف سی اور پولیس حکام نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور مزید کارروائی شروع کردی گئی۔ (ن غ)