خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کا اعلامیہ

کوئٹہ (ملت + اے پی پی) بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطاق جوڈیشل مجسٹریٹ میوند کی عدالت کو سیشنز ڈویژن کوہلو سے بحیثیت جوڈیشل مجسٹریٹ سر خاران سیشنز ڈویژن خاران شفٹ کردیاگیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک حکمنامہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ گوارگو آف سیشنز ڈویژن پنجگور کے سٹاف میں سے ایک سینئر کلرک ، ایک پروسیس سرور اور ایک نائب قاصد کو جوڈیشل مجسٹریٹ سرخاران آف سیشنز ڈویژن خاران شفٹ کیاگیا ہے۔