خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: تصادم کے مختلف واقعات 27 افرادگرفتار

کوئٹہ:(اے پی پی ) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں اچانک دوگرہوں میں تصادم ہوا، پولیس اورسیکورٹی فورسز نے موقع پرپہنچ کر27 افراد کوگرفتارکرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے بروری تھانہ کی حدود امین آباد میں اچانک دوگرہوں تصادم ہوا جس پرپولیس اورسیکورٹی فورسز موقع پرپہنچ کر 27 کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ کرلیا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔درایں اثناء کوئٹہ کے علاقے ہزارٹاؤن میں گھریلو چاناقی بناء پردوخواتین میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طورپر بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا۔درایں اثناء کوئٹہ کے علاقے میں زمین تنازعے پر جھگڑے میں 6 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کوبی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا۔