خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ حملہ: جاں بحق و زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

کوئٹہ حملہ: جاں بحق و زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان
کوئٹہ:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے چرچ حملے میں جاں بحق و زخمیوں کےلیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کیا جس میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔ کوئٹہ میں دہشتگردوں کا چرچ پر حملہ، 9 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسزکو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک جوان نےکافی دیر تک دہشت گردوں کوروکے رکھا، دہشت گردوں کو روکنے والے جوان کے لیے صدارتی ایوارڈ کی سفارش کروں گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، پولیس فورسز نے 10 سے 15 منٹ میں کارروائی کی، فورسزکا مورال بلندہے، انہیں جو اسلحہ درکار ہوگا دیں گے، ہم دہشت گردوں کے آگےکبھی نہیں جھکیں گے۔ اس موقع پر نواب ثناالہ زہری نے اعلان کیا کہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی سہولت کے لیے 5،5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کیا جس میں 9 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔ کوئٹہ میں دہشتگردوں کا چرچ پر حملہ، 9 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، پولیس اور سیکیورٹی فورسزکو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک جوان نےکافی دیر تک دہشت گردوں کوروکے رکھا، دہشت گردوں کو روکنے والے جوان کے لیے صدارتی ایوارڈ کی سفارش کروں گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ نے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچایا، پولیس فورسز نے 10 سے 15 منٹ میں کارروائی کی، فورسزکا مورال بلندہے