خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

کوئٹہ :(آئی این پی) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں بارہ افراد جاں بحق اور بیس افراد زخمی ہوگئے. حادثہ ضلع کے علاقے پیر عمر کے علاقے میں پیش آیا،حکام کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے کراچی کی جانب جا رہی تھی، بس پیر عمر کے علاقے میں پہنچی تو بے قابو ہوکر ایک پل سے نیچے جا گری. حادثے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے. کوئٹہ اور کراچی کے درمیان آر سی ڈی ہائی وے نہ صرف دونوں شہروں بلکہ بلوچستان کے سندھ سے رابطے کا ایک اہم زمینی راستہ ہے،روزانہ اس شاہراہ پر بلوچستان کے مخلتف شہروں اور کراچی کے درمیان مسافر بسوں کی ایک بڑی تعداد کی آمدو رفت ہوتی ہے. احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے کوئٹہ کراچی ہائی وے پر ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں.