خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: خود کش دھماکے میں مارے جانے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن

کوئٹہ: خود کش دھماکے میں مارے جانے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن
کوئٹہ: (ملت آن لائن) 17 دسمبر کو میتھوڈسٹ چرچ میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں مارے جانے والے افراد کی یاد میں کوئٹہ میں مختلف علاقوں میں شمعیں روشن کی گئیں۔ نرسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے سول ہسپتال میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں نرسز اور کرسچن کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ چرچ حملے میں نشانہ بننے والوں کی یاد میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ کے جناح روڈ پر 1935 کے زلزلے کی یادگار پر بھی شمعیں روشن کی گئیں، جس میں پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عیسائی برادری کے ساتھ ہیں۔