خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: دھماکا، ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید

کوئٹہ: دھماکا، ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید
کوئٹہ: (ملت آن لائن) کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ سکیم ائرپورٹ روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ڈی آئی جی حامد شکیل درانی، ڈرائیور جلیل احمد اور اے ایس آئی رمضان شہید ہو گئے جکبہ 8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کو فوری پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ڈی آئی جی حامد شکیل درانی کی گاڑی کو گھر سے دفاتر جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔