خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ دھماکہ ، نجی ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق

کوئٹہ (آئی این پی )سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر ہونے والے خودکش حملے میں صحافی اور نیوز کیمرہ مین بھی شامل تھے۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے مرکزی دروازے پر اس وقت خودکش حملہ ہوا جب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی لاش لائی گئی تھی ، اس موقع پر صحافیوں اور کیمرہ مین کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین شہزاد خان جبکہ ڈان نیوز کا کیمرہ مین محمود بھی جاں بحق ہوگیا جب کہ دنیا نیوز سے تعلق رکھنے والے رپورٹر فرید اللہ زخمی ہوگئے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ کئی صحافی اور کیمرہ مین دھماکے کے بعد سے لاپتہ ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا۔