خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ دھماکہ کےمزید 32 زخمی ائیرایمبولینس کےذریعےکراچی منتقل

کراچی: (اے پی پی) پاک فضائیہ کے خصوصی ائیر ایمبولینس کے زریعے کوئٹہ بم دھماکے کے مزید 32 زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد کوئٹہ دھماکہ کے کراچی لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 42 زخمیوں کو پاک فضائیہ کے خصوصی ائیرایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس میں سے چار زخمیوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا جبکہ 68 زخمی آغا خان اسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں۔