خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ دھماکے میں 70 ہلاکتوں پر بلوچستان سوگوار

کوئٹہ: (اے پی پی) کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے کے بعد آج ملک کی فضا سوگوار ہے ۔ کوئٹہ شہر میں اداسیوں اور ویرانی کے ڈیرے ہیں ہر کوئی غم سے نڈھال ہے ۔ عدالتوں میں سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ دکانیں اور مارکیٹیں بھی بند ہیں ۔ بلوچستان حکومت کے اعلان کے بعد صوبے میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی کوئٹہ سانحے پر فضا سوگوار ہے ۔ عدالتوں میں ہڑتال ہے اور وکلا کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔ کوئٹہ شہر سمیت صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند ہے ۔ بلوچستان وومن یونیورسٹی، بلوچستان یونیورسٹی ، آئی ٹییونیورسٹی سمیت صوبے کی تمام 11 یونیوسٹیان بند ہیں جبکہ دفاتر میں بھی حاضری کم دکھائی دے رہی ہے ۔ بلوچستان کی تمام عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے جبکہ بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرا دئیے گئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ سے ستائیس شدید زخمیوں کو فضائیہ کی ایئر ایمبولینس پر کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہمی کی جا رہی ہے ۔ کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال میں بھی زخمی زیر علاج ہیں کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونیوالے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ادا کر دی گئی جبکہ ڈان ٹی وی کے شہید کیمرہ مین محمود ہمدرد کی تدفین کوئٹہ میں کی گئی ۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 70 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔