خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ریلوےانجن اورریلوےٹرالی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: (اے پی پی) کوئٹہ سے سبی جانے والی ریلوے ٹرالی مشکاف کے مقام پر ریلوے ٹریک پر کھڑے انجن سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجہ میں ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہو گیا جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تسلی بخش بیان کی جا رہی ہے۔