خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش نا کام

کوئٹہ: ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش نا کام
کوئٹہ:(ملت آن لائن)کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش نا کام بنا دی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ٹریک کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق سریاب تھانے کے حدود میں نامعلوم افراد نے ٹریک کے قریب بارودی مواد نصب کیا جس کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بر وقت موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بناتے ہوئے تخریب کاری کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں 10 سے 15 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی نے بھی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔