خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: زائرین کےقافلےکےقریب دھماکہ، 5 افراد زخمی

کوئٹہ: (اے پی پی) ترخا کراس کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب سکھر سے کوئٹہ آنیوالے زائرین کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دو ایف سی اہلکار، ایک پولیس اہلکار، ایک خاتون اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تین کلو گرام مواد استعمال کیا گیا۔