خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سانحے کے 2 مزید زخمی دم توڑگئے

کوئٹہ :(آئی این پی) کوئٹہ سانحہ سول اسپتال کوئٹہ کے 2 مزید زخمی دم توڑگئے جس سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 72ہوگئی ،سو سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک وکیل اورایک 14سالہ بچہ شامل ہے، جاں بحق وکیل کی شناخت نقیب اللہ ایڈووکیٹ کےنام سےہوئی۔ ادھرکوئٹہ کےسانحہ سول اسپتال میں لقمہ اجل بن جانے والے بیشتر وکلا کو کوئٹہ سمیت صوبے کےمختلف علاقوں میں سپردخاک کردیاگیا، تدفین کےبعد مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں بیشتر وکلا تھے ، جنہیں کوئٹہ سمیت ہرنائی، مستونگ، نوشکی، تربت،مسلم باغ،قلعہ سیف اللہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں سپرد خاک کردیاگیا۔تدفین کے بعد مقتولین کی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے سینئر وکیل رہنماء باز محمد کاکڑ کو ان کےآبائی علاقے مسلم باغ میں سپرد خاک کیاگیا- سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کےبیٹےسنگ جمالدینی ایڈووکیٹ کو نوشکی میں سپردخاک کیاگیا، وکیل چاکر رند کی میت تدفین کے لئے تربت بھجوائی گئی، فائرنگ میں جاں بحق صدربلوچستان بار بلال انور کاسی اور دھماکہ میں شہید داودکاسی،بیرسٹر عدنان کاسی،وزیرکاسی اورگل زرین کاسی کو کوئٹہ کےمختلف قبرستانوں میں سپردخاک کیاگیا۔ دھماکے میں شہید قاضی بشیر احمدایڈووکیٹ کو مستونگ جبکہ سید محب اللہ شاہ کو ہرنائی میں سپردخاک کیاگیا جبکہ اقلیتی سینئروکیل آرتھر وکٹرایڈووکیٹ کی تدفین کوئٹہ کےگورا قبرستان میں کی گئی،کوئٹہ کے سینئر وکیل رشید کھوکھر کو آج سہ پہر کوئٹہ کےکاسی قبرستان میں سپردخاک کیاجائےگا۔ سول اسپتال دھماکےمیں شہید آج ٹی وی کےکیمرہ مین شہزاد خان کی آبائی علاقے مستونگ جبکہ ڈان نیوز کےکیمرہ مین محمود خان کی کوئٹہ کےکلی عالمو کےقبرستان میں تدفین کی گئی۔