خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ : سرچ آپریشن میں 10مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پرایف سی اور پولیس نے سریاب کےعلاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد سے دو رائفلیں بھی برآمد کر لی گئیں جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔