خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں نرسوں کی ہڑتال جاری

کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں اسٹاف نرسوں کی جا نب سے ڈ یوٹی کابائیکاٹ جاری ہے۔ نرسیں گائینی،لیبرروم اور شعبہ حادثات میں ڈیوٹیز سر انجام نہیں دے رہی ہیں۔

سیکریٹری صحت اور نرسوں کے د رمیاں مذاکرات کے3 دور ہو چکے لیکن تینوں بار مذا کر ا ت ناکام ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ نرسوں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے زیر تربیت نرسز کو تعینات کیا گیا ہے جو ڈیوٹیز سر انجام دے رہی ہیں جبکہ اسٹاف نرسز سے آج پھر مذاکرات کئے جائیں گئے۔ادھر اسٹاف نرسو ں کا کہنا ہے کہ نرسز ہیلتھ پرو فیشنل اوررسک الاونس سمیت د یگر مطا لبات دوسرے صو بوں میں فراہم کئے جا رہے ہیں تو ان کو اس حق سے کیوں محرو م رکھا جا رہا ہے؟نرسز اپنے مطا لبا ت کی منظوری تک احتجاج کریں گی اور انہوں نے سول ہسپتال میں احتجاجی کیمپ بھی قائم کیا ہوا ہے۔