خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سریاب روڈ چکی شاہوانی کے مقام پر تیز رفتار ویگن کی ٹکرایک شخص جاں بحق

کوئٹہ۔ (ملت آن لائن)کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے مقام پر تیز رفتار ویگن کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق پیرکو کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے عزت اللہ اور زکریا جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے جائے وقو ع پر پہنچ کر لا ش اور زخمی کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔