خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارش سے سردی میں اضافہ

کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارش سے سردی میں اضافہ
کوئٹہ:(ملت آن لائن) کوئٹہ سمیت مستونگ، قلات، گوادر، نوکنڈی، تفتان، چمن، میزئی اڈہ، لورالائی، کوہلو، ہرنائی، دکی، ڈیرہ مراد جمالی، گنداواہ، جھل مگسی، موسی خیل، سبی، لہڑی، سنجاوی اور قلعہ عبداللہ میں بارش جبکہ زیارت اور خانوزئی میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہو گئی اور کئی گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔