خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا

کوئٹہ۔ :(اے پی پی)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن پیر کو منایا گیا۔اس دن کے مناننے کا مقصدر عوام میں ملیریا سے بچاؤاور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں سے متعلق آگاہی وشعور فراہم کرنا ہے ،پیر کو ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات ،سمینارز واک اور مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز نے ملیریا سے بچاؤ کی علامت اور تدارک کے متعلق شہریوں کو معلومات فراہم کی گئی۔