خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوارہوگیا اور لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش شروع ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیااور لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اچھے موسم کا مزہ لینے کے کے عوام نے تفریح مقامات ہنہ اوڑک ،ہزار گنجی ،کچلاک ودیگر پارکوں کا رخ کرلیا ،بارش سے بلوچستان کے مختلف اضلاع چمن ،قلات ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،مستونگ ودیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ۔بارش کے موقع پر مقامی ذمینداروں نے کہا کہ اس سال بارشوں کے باعث باغات اور اچھے فصلات ہونے کا امکان ہے ۔اس موقع پر عسکری پارک میں موجود شہریوں نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ موسم بہار کی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں نے فیملیوں کے ساتھ پارکوں ودیگر تفریح مقامات کا رخ کرلیا۔