خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حادثات ،8 جاں بحق

اراضی کے تنازعہ پر 2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں د محمدامین اور محمدمزمل جاں بحق ،مچھ کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان کی بازی ہارگیا
کوئٹہ /اندرون بلوچستان (ملت آن لائن.آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حادثات واقعات میں 8افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑگئی میں اراضی کے تنازعہ پر 2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دوافراد محمدامین اور محمدمزمل جاں بحق جبکہ تین افراد عجب اللہ خان ،نصیب اللہ خان اور نقیب اللہ خان زخی ہوگئے ہیں واقعہ کے بعد متعلقہ پولیس نے موقع پرپہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیاہے جبکہ زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ،واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔ادھر مچھ کے مقامی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان کی بازی ہارگیاہے جبکہ دوسرا شدیدزخمی ہوگیاہے جاں بحق اور زخمی ہونیوالے کانکنوں کو نکال لیاگیاہے جبکہ مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے ،علاوہ ازیں تربت کے علاقے زبیدہ جلال روڈ پر ٹرالر الٹنے سے 4مزدور جاں بحق جبکہ 4شدیدزخمی ہوگئے ہیں ،زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونیوالوں کے ناموں کا پتہ نہیں چل سکاہے ادھر لورالائی میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جان کی بازی ہارگیاہے ،گزشتہ روز لورالائی کے علاقے میختر میں تیزرفتار گاڑی نے ایک نوجوان کو ٹکر ماردی جس کے باعث وہ شدیدزخمی ہوا انہیں لورالائی سے کوئٹہ ریفر کیاجارہاتھاکہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا حادثے سے متعلق مزیدتحقیقات متعلقہ پولیس کررہی ہے ۔