خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی

کوئٹہ:(آئی این پی)بلوچستان میں کوئٹہ سمیت شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک اعشاریہ پانچ درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت دو درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت دو اعشاریہ پانچ اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت چھ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا ہے۔