خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا

کوئٹہ: (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں موسم سرد اور خشک ہے ،کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ قلات میں منفی دو ، ژوب ایک،دالبندین دو،پنجگور چار اور سبی میں کم سے کم پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ رواں ہفتے کے وسط میں شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔