خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ سمیت صوبے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کوئٹہ سمیت

کوئٹہ سمیت صوبے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کوئٹہ(ملت آن لائن)صوبائی درالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے مختلف شہریو ں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔شہریوں نے گھر سے نکل کر بار ش سے لطف اندوز ہوتے رہئے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان مختلف شہروں میں بارش اوربرف باری کاامکان ظاہرکیاہے جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں بارشوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیالوگ گھر وں سے نکل کر بارش سے لطف اندوز ہوتے رہئے ۔

کوئٹہ،کیسکوسٹی ڈویژن کی نادہندگان کے خلاف کارروائی ،عدم ادائیگی پرنادہندہ سرکاری محکموں،واٹرسپلائی اوراسٹریٹ لائٹس کنکشنز منقطع
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ناہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر (سینٹرل )سرکل کوئٹہ کی سربراہی میں ایگزیکٹوانجینئرکیسکو سٹی ڈویژن اورایس ڈی اوز کی زیرنگرانی کیسکوٹیموں نے میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ۔ کاروائی کے دوران کاکڑکالونی اوررحمت کالونی سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے 2کنکشن، جتک آباد، کلی محمدشہی ٹاؤن بائی پاس کے علاقہ میں کمیونٹی واٹرسپلائی ، ایریگیشن کے واٹرسپلائی اور ایگری کلچرکے 2واٹرسپلائی کنکشنز عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے ۔اسی طرح پٹیل باغ، کلی تاج الدین، بائی پاس، کلی احمدخان زئی، گجرمحلہ رئیسانی روڈ، خان شہید پشتون آبادکے علاقوں میں بھی بقایاجات کے حامل محکمہ واسا کے متعدد واٹرسپلائی کنکشنز منقطع کردئیے گئے ہیں۔ کیسکوٹیموں نے عدم ادائیگی پر گورنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول، سپیشل ہائی سکول، یٹ روڈپرائمری سکول، شاہ و کشا روڈمحکمہ ایجوکیشن کے برقی کنکشنز جبکہ سریاب روڈ،شارع لیاقت بازار، مسجدروڈ،میکانگی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اورپشتون آبادکے علاقوں سے اسٹریٹ لائٹس کے کنکشنزبھی منقطع کردئیے ۔ علاوہ ازیں نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران متعددگھریلواورکمرشل صارفین کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔ کیسکونے تمام نادہندہ صارفین کو متنبہ کیاہے کہوہ پہلی فرصت میں اپنے ذمہ بجلی کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں مختلف علاقوں میں ناہندگان کے برقی کنکشن بلاتفریق منقطع کررہی ہیں اورمکمل رقوم کی وصولی تک نادہندہ صارف کے کنکشنز دوبارہ نہیں لگائے جائیں گے۔ نادہندہ صارف کے کنکشنز منقطع ہونے پر کیسکو کسی نقصان یازحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔