خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :سولر بچوں کے علاج کیلئے سینئر ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل

کوئٹہ:(آئی این پی ) کوئٹہ کے سولر بچوں کے لاہور میں مختلف ٹیسٹ لئے گئے ، آج پمز منتقل کیا جائے گا ، علاج کیلئے 13 سینئر ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ایک دو روز میں بیماری کی تشخیص ہو جائے گی ۔ لاہور میں بچوں کا علاج جاری ہے جہاں عجیب و غریب بیماری میں مبتلا بچوں کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے ۔ ٹیسٹ کی رپورٹس آج موصول ہوں گی ۔ بچوں کو علاج کیلئے آج پمز منتقل کیا جائے گا ، 13 سینئر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔ پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو ، ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایک دو روز میں بیماری کی تشخیص ہو جائے گی ۔ وائس چانسلر پمز کہتے ہیں ویڈیو لنک پر لندن کے سینئر ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔