خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ‘ عدالت نے ایک ملزم کو عمر قید ‘دوسرے کو 5سال قید کی سزا سنا دی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VI کوئٹہ میڈم شازیہ شبیر نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کو عمر قید جبکہ دوسرے کو 5سال قید کی سزا سنادی ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان غلام عباس اورنقیب اللہ پر سال 2013میں کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں فائرنگ کرکے ایک شخص امیر محمد وردگ کو قتل کرنے کاالزام تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر عدالت کے جج نے ملزم غلام عباس کو عمر قید اورنقیب اللہ کو پانچ سال قید کی سزا ئیں سنادی ۔مقتول کی طرف سے کیس کی پیروی ارباب طاہر کاسی ایڈووکیٹ نے کی ۔