خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکار قتل

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی)کوئٹہ میں2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ، پہلا واقعہ کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب پیش آیا جہان نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار تھانہ سول لائن کے کانسٹیبل نوید پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔دوسرا واقعہ اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جاتے ٹریفک پولیس اہلکار الطاف حسین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔