خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ‘ فرنٹیئرکور کی کارروائی دومنشیات اسمگلرز گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) فرنٹیئرکور بلوچستان نے قلعہ عبداللہ اور چاغی میں کارروائیوں کے دوران دومنشیات اسمگلرز کو گرفتارکرکے بھاری مقد ار میں منشیات اورگولیاں برآمدکرلی ہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئرکور بلوچستان نے قلعہ عبداللہ میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 02اسمگلرز گرفتارکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 16 کلوگرام حشیش برآمدکرلیا جبکہ چاغی کے علاقے سیندک میں کارروائی کے دوران 1100کلوگرام افیون اور 12000 ایس ایم جی رانڈز برآمدکرکے قبضے میں لے لیا۔مزیدتفتیش جاری ہے ۔