خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :فلورمل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا باردانہ جل کرخاک

کوئٹہ: (،ملت+اے پی پی) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کی فلور مل میں آگ لگنے سے بار داںہ جل کر خاکستر ہو گیا ۔ فائر بریگیڈ واقعہ کے آدھے گھنٹے بعد پہنچی ۔ کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے مل ایریا میں ایک فلور مل میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی واقعہ میں لاکھوں روپے کا بار داںہ اور ایک موٹر سائیکل جل گئی تاہم مل میں موجود دس ملازم محفوظ رہے ۔ مل مالک اور ملازمین کے مطابق واقعہ کی فوری خبر فائر بریگیڈ کے عملہ کو دی گئی تاہم عملہ آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا جس کے باعث آگ پر فوری طور پر قابو نہیں پایا جا سکا اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔ آگ پر ڈیڑھ گھنٹے بعد چھ فائر بریگیڈ کی مدد سے قابو پا لیا گیا ۔