خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران رہزنوں نے نوجوان کو زخمی کر دیا

کوئٹہ:(آئی این پی)کوئٹہ سائیکل چھیننے کے دوران راہزنوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں نوجوان نوراللہ گھر سے موٹر سائیکل پر بازار کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں مسلح راہزنوں نے اسے روک موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو راہزنوں نے فائرنگ کردی جس سے نوجوان زخمی ہوگیا اور موٹر سائیکل چھیننے بغیر راہزن فرارہوگئے ۔ زخمی نوجوان کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔