خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں ایس پی الیاس اوراہلخانہ کے قتل کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

کوئٹہ میں ایس پی الیاس اوراہلخانہ کے قتل کیخلاف وکلاء کی ہڑتال
کوئٹہ:(ملت آن لائن) کوئٹہ میں سانحہ نواں کلی کے خلاف وکلاء تنظمیوں کا عدالتوں سے بائیکاٹ، ایس پی اسکے وکیل بیٹے اور انکے اہل خانہ کی نمازجنازہ آج پولیس لائن میں اداجائے گی۔
ایس پی انوٹیگیشن محمد الیاس،اہلیہ، انکا بیٹا عدیل ایڈووکیٹ، 3 سالہ نواسہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاء تنیظموں کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ، سیشن، اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔ ایس پی الیاس اور عدیل ایڈووکیٹ کو اہل خانہ سمیت گذشتہ روز رات نواں کلی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جن کی اہل خانہ کی نماز جنازہ بعد ازظہر پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس تھانہ زرغون آباد کےایس ایچ او عبدالقادر قمبرانی کی مدعیت میں نا معلوم الاسم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، انسداددہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔