خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن

ایف سی بلوچستان

کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن
کوئٹہ:(ملت آن لائن) ایف سی بلوچستان اور پولیس نے پشتون آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ کوئٹہ میں سیکٹر کمانڈر ایف سی تصور ستار نے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پشتون آباد میں آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کے 277 اور ایف سی کے 799 جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھرگھر تلاشی لی گئی، آپریشن شروع کرنے سے پہلے علاقے کے اہم لوگوں کو اعتماد میں لیا گیا جب کہ علاقے میں 4 میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے۔کمانڈر ایف سی کا کہنا تھا کہ کارروائی کا اصل مقصد دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہے۔ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔چند روز قبل تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مار کرقتل کیا گیا جب کہ گزشتہ روز بھی تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے