خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں بارش اور زیارت میں برفباری سے سردی میں اضافہ

کوئٹہ میں بارش اور زیارت میں برفباری سے سردی میں اضافہ
کوئٹہ:(ملت آن لائن) شہر اور گردونواح کے علاقے میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور زیارت میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف حصوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان سے ملحقہ علاقے چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، گلستان، میزئی اڈا، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، برشور، سرانان، اور یارو میں بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔