خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں بجلی بندرہے گی ،کیسکو

کو ئٹہ:(ملت آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 2نومبراور4نومبرکو سریاب گرڈسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے دوستین فیڈر12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں12نومبرتک (روزانہ) 132KVیاروگرڈسٹیشن کے یاروسٹی، فیض آباد، عمرآباد، خانی بابا، بوستان، کچلاک اور66KVعلی زئی سے روزنہ صبح 8بجکر30 سے شام 6بجکر30منٹ تک(10گھنٹے)بجلی بندرہے گی ۔اسی طرح 2اور3نومبرکومچھ گرڈکے مراؤ اورسپلنجی فیڈرزصبح8بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ 2نومبرکو سبی گرڈسٹیشن کے تلی ہائیڈرولوجی فیڈروں سے صبح10بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔