خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندہوگی ،کیسکو

کوئٹہ میں برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندہوگی ،کیسکو

کوئٹہ‌(ملت آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 24فروری کو سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرصبح7بجے تا 10بجے نیز انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاؤن ایکسپریس فیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک بجلی بندہوگی اِسی روزمری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس ،سٹی گرڈکے جناح روڈ،ملک پلانٹ، اولڈ پشتون آباد نیو پشتون آباد،سعداللہ اورپشتون آبادایکسپریس فیڈرزصبح11بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح25فروری کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈر12بجے تا دوپہر2بجے ، اس کے علاوہ 26فروری کو سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈر، انڈسٹریل گرڈکے اولڈپشتون آباد نیو پشتون آباد اورپشتون آبادایکسپریس صبح11بجے سے ایک بجے دن تک نیزسریاب گرڈکے جائنٹ روڈ12بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ جان محمدفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔