خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں تین دہشتگرد ہلاک،چاغی میں بھی بڑی کامیابی

کوئٹہ:(اے پی پی) قمبرانی روڈ پرپولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے سات دہشتگردوں کو دھرلیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد مارے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے قمبرانی روڈ چھاپہ مارا گیا تو دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرکھول دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔۔ چاغی میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے سات دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔