خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں حضرت امام حسینؓ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

کوئٹہ میں حضرت امام حسینؓ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات
کو ئٹہ۔: (ملت آن لائن)کوئٹہ میں حضرت امام حسینؓ کی چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں ۔موبائل فون سروس مکمل طورپرمعطل کردیاگیا،جلوسوں کی فضائی نگرانی ہو رہی ہے ۔ چہلم کا جلوس 10نومبر2017ء کو قائد آباد اور بروری کے علاقوں سے اپنے مقررہ روٹ سے صبح 8بجے برآمد ہوا ۔جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ تقریباً چار ہزار پولیس اہلکار اور آفیسروں کو جلوس کی حفاظت کے لئے تعینات کیا گیا جس میں پولیس، بی سی، ار آرجی، ایلیٹ فورس، اے ٹی ایف او ٹریفک پولیس کے اہلکاران ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔