خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں دو اغوا کار گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

کوئٹہ میں دو اغوا کار گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

کوئٹہ(ملت آن لائن)سریاب کے علاقے میں پولیس نے 15 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے بچے کو بازیاب کراتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو رہا کرالیا۔ سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ بچے کو ایک ہفتہ قبل اغواء کیا گیا تھا اور ملزمان نے اس کے والد سے 15 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا تاہم پولیس نے ملزمان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کرکے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پاک فوج نے پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا ہونے والے 5 غیر ملکیوں کو ایک آپریشن کرکے بازیاب کروا لیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکیوں کو دہشت گردوں نے 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا اور انہیں وہیں رکھا لیکن امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کو ان کی خیبر ایجنسی کے راستے پاکستان منتقلی کی معلومات دیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاکستانی فورسز نےکامیاب آپریشن کیا اور تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ رہا کروائے گئے یرغمالیوں میں ایک کنیڈین، اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔