خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں دو دن کیلئے جلسے جلوس، اسلحہ کی نمائش پر پابند ی عائد

کوئٹہ:(اے پی پی)ضلع کوئٹہ میں دو دن کیلئے جلسے جلوس، اسلحہ کی نمائش اور لیکر چلنے پر پابند ی عائدکردی گئی ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دفعہ 144کے تحت دو دن کیلئے ضلع کوئٹہ میں جلسے جلوس ، اسلحہ کی نمائش اور لیکر چلنے پر بھی پابند ی عائدکردی۔ کوئٹہ میں 28اور 29مارچ کو بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریبات منعقد ہونی ہیں ۔