خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں سرچ آپریشن ، 19 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کوئٹہ:(اے پی پی) کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد ایف سی اور حساس ادارے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے 9 افراد سمیت 19 افغان باشندے گرفتار ، اسلحہ برآمد ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے ہفتے کے روز کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد رات گئے خفیہ اطلاع پر سرچ کرتے ہوئے کلی کمالو سے کالعدم تنظیم کے شبے میں 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اتحاد کالونی اور کلی مبارک سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 10 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایف سی نے سرچ آپریش کے دوران 2 رائفلیں اور 2 پسٹل بھی برآمد ہوئے ہیں ۔