خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں سرچ آپریشن 15 مشتبہ افراد زیر حراست

کوئٹہ:(آئی این پی)فرنٹیئرکور اور پولیس نے کوئٹہ کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔ترجمان ایف سی کے کےمطابق سرچ آپریشن ٹین ٹاون، سرکی روڈ اور بروری کےعلاقوں میں کیاگیا، جس میں 15مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے چھ پسٹل ، چار سب مشین گنیں، دو رائفلیں اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔ حراست میں لئےگئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔