خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور3 زخمی

کوئٹہ:(اے پی پی) مسجد روڈ پر دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکان کے باہر بیٹھے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق مسجد روڈ پر واقع قومی پرچم فروخت کرنے کی دکان پر اس کا مالک اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نور احمد کے نام سے ہوئی جو دکان کا مالک تھا جب کہ زخمی ہونے والے دیگر تین افراد اس کے دوست تھے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔