خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں فورسزکی کارروائی،2خودکش جیکٹس، 70کلودھماکا خیز مواد برآمد

کوئٹہ(ملت + آئی این پی)کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے سریاب روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے2خودکش جیکٹس اور 70کلو دھماکا خیز مواد برآمدکرلیا۔کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا ،سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پرسرچ آپریشن کیا۔کارروائی میں خودکش جیکٹس، دھماکا خیزمواد اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔سیکیورٹی فورسز نیکارروائی کے دوران 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔