خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں مختلف واقعات میں دوافراد جا ں بحق

کوئٹہ ۔(ملت آن لائن) کوئٹہ کے قریب تیز رفتاری کے با عث ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے قریب دشت کے مقام پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں عاشق نامی موٹر سائیکل سوار جا ں بحق ہو گیا۔جس کی عمر 20سا ل بتائی گئی ہے۔ لیویز نے جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کا رر وائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی، دریں اثناء ہزارگنجی میں ٹوڈی کا ر اور ٹریکٹر میں تصادم ڈرائیور شیر محمد جا ں بحق ہو گیا۔ لا ش کوبی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ، ادھر کو ئٹہ کے علا قے سریا ب روڈ پر عوامی پٹرول پمپ کے قریب ڈاکوؤں نے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی ، جس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے محمد عمر نامی شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی کوفوری طورپر سول ہسپتال منتقل کردیا جہا ں انہیں طبی امدادد ی جارہی ہے پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملز ما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔