خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں پھر بدامنی کی لہر

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) کوئٹہ میں امن کے دشمن ایک بار پھر سرگرم ہو گئے۔ ایک گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ پہلا واقعہ جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے تھانہ سول لائن کے کانسٹیبل نوید پر گولیاں برسا کر فرار ہو گئے جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرا واقعہ اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر جاتے ٹریفک پولیس اہلکار الطاف حسین کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔