خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ میں ہنہ روڈ پر دھماکا، لیویو ذرائع

کوئٹہ میں ہنہ روڈ پر دھماکا، لیویو ذرائع

کوئٹہ(ملت آن لائن)ہنہ روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ روڈ پر دھماکا ہوا ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا ہنہ روڈ پر کھڑی بس کے قریب ہوا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکا ہنہ کے علاقے میں سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کا تھا جو پی ایم ڈی سی کی بس کے قریب ہوا جس سے بس کو جزوی نقصان پہنچا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سےکیا گیا، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔