کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر 13سالہ بچے نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ،پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ اے ون سٹی میں 13سالہ اسد نامی بچے نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی،پولیس کو اطلاع ملتے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی،پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ۔