خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: نامعلوم افرادکی فائرنگ سےپولیس انسپکٹرقتل

کوئٹہ:(آئی این پی)کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی ، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ کے شفیع کالونی میں پیش آیا ، سی ٹی ڈی کا انسپیکٹر شبیر احمد اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر شبیر احمد شدید زخمی ہوئے اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ بد ازاں ان کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انسپکٹر کی موت سر اور سینے میں گولیان لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ۔