خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (اے پی پی) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی رکشہ پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق ہزاہ کمیونٹی سے ہے ۔ غلام نبی اور محمد نبی سریاب سے شہر کی جانب آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں افراد موقع ہر ہی دم توڑ گئے ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ڈاکٹرزکے مطابق دونوں افراد کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئی ہیں ۔