خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھرمیں گھس کرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (اے پی پی) کوئٹہ کے علاقہ ہرنائی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ جاں بحق افراد اور زخمی خاتون کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے واقعے کیخلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔